
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی سیاسی گرما گرمی کے حوالے سے عوام کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہر حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے اور پھر نئے انتخابات کرائے جائیں‘،’ہمیں بحیثیت قوم نظام کو چلنے دینے کے لیے صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اورجمہوریت کو غالب آنے دینا چاہیے‘۔
اُنہوں نےعوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی بھی سسٹم کو پٹڑی سے نہ اتاریں چاہے کچھ بھی ہو‘۔
AdvertisementEvery government should complete its 5year tenure and then new elections should be held. We as a nation must have patience to let the system work. Let Democracy prevail. Let’s never derail the system no matter what. If we don’t agree with some people let’s not elect them
— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 30, 2022
ثمینہ پیرزادہ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا’اگر ہم کچھ لوگوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں منتخب نہ کریں‘۔
واضح رہے کہ ان دنوں ملکی سیاسی صورتحال میں گہماگہمی عروج پر ہے کیونکہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔
تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین نے دستخط کر دیئے ہیں اس حوالے سے جہاں وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں وہیں سیاسی سماجی اور شوبز سے وابستہ افراد عمران خان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News