Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینگرو کارپوریشن کی عمران خان کو جہاز فراہم کرنے کے حوالے سے وضاحت

Now Reading:

اینگرو کارپوریشن کی عمران خان کو جہاز فراہم کرنے کے حوالے سے وضاحت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کا استعمال کیا، جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کہا گیا کہ ایک طرف عمران خان جلسے کے لیے چندے جمع کرنے کی اپیلیں کر رہے ہیں تو دوسری جانب نجی طیاروں میں سفر کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہوئیں کہ یہ طیارہ نجی کمپنی کا ہے اور اس کے اخراجات بھی اسی کمپنی نے برداشت کئے ہیں۔

عمران خان کو کراچی لانے والے جہاز کی دم پر ‘ایپل’ لفظ نمایاں تھا جس کی وجہ سے کہا گیا کہ عمران خان کے جہاز کے اخراجات اینگرو نے ہی ادا کئے ہیں۔

پھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا گیا، اس کا نجی جیٹ ایک سیاسی رہنما حکومت مخالف ریلی کے لیے استعمال کر رہا ہے، قطع نظر اس کے کہ یہ چارٹرڈ تھا یا سپانسر۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہونے کی وجہ سے اپنی حدود کو جانیں۔ یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

الزامات سامنے آنے کے بعد اینگرو کارپوریشن نے نے وضاحت جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

کمپنی نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان جس طیارے میں کراچی پہنچے وہ جہاز اینگرو کے ذیلی ادارے اینگرو فرٹیلائزر کی ملکیت ہے۔

ٹوئٹر پر جاری وضاحت میں کمپنی نے اینگرو نے چارٹر اور نجی خدمات فراہم کرنے والی ایئرلائن پرنسلی جیٹ کے ذریعے طیارہ استعمال ہونے کی تصدیق کی، لیکن اس بات سے صاف انکار کیا کہ انہوں نے عمران خان کے سفری اخراجات اٹھائے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نجی جہاز رکھنے والے افراد یا اداروں کے لیے یہ سہولت موجود ہے کہ جب وہ اپنا طیارہ استعمال نہ کر رہے ہوں تو اسے دیگر اداروں کے ذریعے کرائے پر دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر