Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ کیسی سازش تھی جو خط تک محدود تھی؟ شیری رحمان

Now Reading:

یہ کیسی سازش تھی جو خط تک محدود تھی؟ شیری رحمان
شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ کیسی سازش تھی جو خط تک محدود تھی؟

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے کیے وعدوں اور دعووں میں ایک بھی پورا نہیں کیا، ان کو لگا تھا کنٹینر پر تقریریں کرنے کی طرح ملک چلانا بھی آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق نااہل حکومت نے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور قرضوں کے بحران میں ڈال دیا ہے، قرضوں پر حکومت چلا کر اب یہ غلامی سے آزادی کے نعرے لاگا رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو ان 5 ممالک میں شامل کر دیا ہے جن پر بیرونی قرضوں کا شدید بوجھ ہے، 70 سال میں ملک پر قرضوں کا بوجھ 25 ہزار ارب تھا جو پی ٹی آئی حکومت میں 50 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے مہانہ 540 ارب کے حساب سے قرضے لئے، اسٹیٹ بینک اور معیشت کو آئی ایم ایف کے  پاس گروی رکھنے والے کس منہ سے خودمختاری اور آزادی کی باتیں کر رہے ہیں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین میں پی ٹی آئی نے ملک کے لئے خارجہ پالیسی  کے بحران پیدا کئے، پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی شرمندگی اور تنہائی کا سامنہ کرنا پڑا۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ خط کو بنیاد بنا کر سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان نے خط کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، یہ ایک فرضی خط ہے جو پہلے جلسے اور پھر ایوان میں لہرایا گیا۔

 سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ کیسی سازش تھی جو خط تک محدود تھی؟ پی ٹی آئی خط کی آڑ میں پاکستان کے لئےخطرناک سفارتی بحران پیدا کر رہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر