
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئندہ انتخابات پر اہم مشاورت زیر غور ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جو کہ آج دوپہر بنی گالہ میں ہوگا۔
اجلاس کے دوران سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور پنجاب کی صورتحال پر بات چیت کی جائیگی جبکہ نگراں حکومت کے قیام سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اپوزیشن سے نگراں وزیراعظم کا نام نہ آنے کے بعد قانونی آپشنز پر غورہوگا۔
اجلاس میں شرکت کیلئے قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News