Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز حکومت کے آتے ہی سستا بازار میں مہنگائی پر تاجروں کا ردعمل

Now Reading:

شہباز حکومت کے آتے ہی سستا بازار میں مہنگائی پر تاجروں کا ردعمل

شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی سستا بازار میں بھی چینی سمیت دیگر چیزیں مہنگی کرنے کی خبروں پر تاجروں کا رد عمل سامنے آگیا۔ 

سوشل میڈیا سمیت میڈیا میں ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی آٹا، چینی اور دالوں کی قمیتوں میں 10 روپے سی 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

اس حوالے سے بول نیوز کے نمائندے نے رمضان بازار اور غلہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں تاجروں سمیت عام لوگوں سے پوچھا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ رمضان بازار میں پہلے روزے کو جو قیمت تھی آج بھی وہی قیمت مقرر ہے، اس میں نہ ہی کسی قسم کی کمی ہوئی ہے اور نہ ہی اضافہ کیا گیا ہے۔

بچت بازار میں عوام کا کہنا تھا کہ یہاں پر معیاری چیزیں ہمیں 10 سے 20 روپے سستی مل جاتی ہیں ، 120 والی چیز 100 کی تو 170 والی چیز 150 روپے کی مل جاتی ہے۔

ایک تاجر کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے یہاں پر چینی 80 روپے کلو فروخت کی جارہی تھی اور آج بھی چینی کی وہی قیمت ہے، البتہ بازار میں اگر چینی کا ریٹ بڑھ گیا ہو تو اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن رمضان بازار میں چینی پرانے ریٹ پر ہی دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر