
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان نےکرپٹ مافیا اور امریکی حواریوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو جون کو شا نگلہ کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بشام میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک ان کے ہمراہ ہوں گے
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر نے کہا کہ شانگلہ کی عوام اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نےکرپٹ مافیا اور امریکی حواریوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، کرپٹ حکمرانوں نے ایک ماہ کے دوران غریب عوام پر مہنگائی کے کئی بم گرا دیئے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکمران پولیس گردی سے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ 70% قیدیوں پر مشتمل ہے، کے پی ہمیشہ تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News