سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت خطرناک کھیل کھیل رہی ہے اور اس خطرناک کھیل کا اصل کھلاڑی آصف زرداری ہے۔
اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان نے بندے لا کر انہیں پیغام دیدیا ہے اب حکومت ہوش کے ناخن لیں اور انتخابات کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ گلوبٹوں کا دوبارہ دور آگیا ہے، پولیس کا ایسا ظلم اور تشدد پہلے کبھی نہیں دیکھا، مارشل لاء دور میں بھی اسطرح کی کارروائیاں نہیں ہوئیں ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز لانگ مارچ میں ہونے والے واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے گھسیٹ کر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، ناکامی پر میرے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔
رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں اور تشدد کر کے انارکی پھیلائی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان دوبارہ کال دیں گے تواسی جذبے سے آؤں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لانگ مارچ میں شرکت کے لئے قافلے کے ساتھ نکلنے والے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کے لاٹھی چارج کا نشانہ بنی تھیں جس دوران ان کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے اور ان کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
