Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن؛ آسان طریقہ جانیں

Now Reading:

واٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن؛ آسان طریقہ جانیں
واٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن؛ آسان طریقہ جانیں

واٹس ایپ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشنزمیں کیا جاتا ہے۔ جس کی سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ یہ اپنے استعمال کنندگان کے لیے یکے بعد دیگرے نت نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والے تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ٹیک ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ایک بار پھر استعمال کنندگان کی اہم پریشانی کو مد نظر رکھتے بہترین فیچر پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب صارفین دو گیگا بائٹس تک کا ڈیٹا منتقل کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے استعمال کنندگان ایک فون سے دوسرے فون تک دو جی بی کی گنجائش کی حامل تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر فائلز بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر نے بڑی آرگنائزیشن اور ذرایع ابلاغ کے اداروں کا اہم مسئلہ بھی حل کردیا ہے کیوں کہ اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اتنی بڑی فائل کو بھیجنا ممکن نہیں تھا اور صارفین محض 100 میگابائٹ تک کی فائل بھیجنے کے اہل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سہولت امریکا اور یورپ کے کچھ بی ٹا صارفین کو دی گئی ہے، تاہم امریکا کے علاوہ یورپ اور کینیڈا کے کچھ صارفین بھی اس فیچر سے مستفید ہورہے ہیں۔

Advertisement

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر بیک وقت اینڈروئیڈ اورآئی اوایس دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتنی بڑی فائل کو بھیجنے کی سہولت ابھی تک صرف واٹس ایپ میں ہی دی گئی ہے  کیوں کہ امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کی جی میل بھی 25 جی بی گنجائش تک کی فائل کو سپورٹ کرتی ہے۔

جب کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی بدولت واٹس ایپ کو محفوظ ترین پلیٹ فارم بھی سمجھا جاتا ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کیا ہے؟

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن دو طرفہ کمیونیکیشن کا ایسا نظام ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد ہی اس پیغام کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کا ڈیٹا ایک تالے (لاک) کے ساتھ محفوظ ہے اور پیغام وصول کرنے والے فرد کے پاس ہی اس پیغام کو پڑھنے کی خصوصی چابی (کی) ہے، لہذا مذکورہ فرد/افراد کے علاوہ کوئی دوسرا اس پیغا م کو نہیں پڑھ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر