Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ صارفین جس فیچر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اب وہ استعمال کرسکیں گے اب تک کا زبردست فیچر

Now Reading:

واٹس ایپ صارفین جس فیچر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اب وہ استعمال کرسکیں گے اب تک کا زبردست فیچر
واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین کئی برسوں سے جس فیچر کا انتظار کررہے تھے اب وہ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ 2021 کا سب سے بڑا فیچر یعنی بیک وقت متعدد ڈیوائسز میں اس سروس کا استعمال متعدد صارفین کے لئے کچھ شرائط کے ساتھ ممکن ہے۔

یہ فیچر جولائی میں محدود صارفین کے لئے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا مگر اب کمپنی کی خواہش ہے کہ عام صارفین بھی اس فیچر کی آزمائش کریں۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo  کے مطابق میسجنگ ایپ میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے ذریعے ملٹی ڈیوائس فیچر کی توسیع دی گئی ہے۔

اس توسیع کے بعد عام صارفین کے لئے کئی ڈیوائسز میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ملٹی ڈیوائس فیچر سے صارفین پرائمری ڈیوائس (اسمارٹ فون) سے ہٹ کر 4 ڈیوائسز سے اپنے اکاؤنٹ کو لنک کرسکتے ہیں تاہم اس فیچر میں فی الحال صرف نان فون ڈیوائسز کو ہی ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس میں نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے عام صارفین کے لئے ممکن ہوگیا ہے کہ وہ ملٹی ڈیوائس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے واٹس ایپ کو اوپن کر کے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور لنکڈ ڈیوائسز کے آپشن پر چلے جائیں وہاں ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن ہوگا اس پر کلک کرنے پر مختلف ہدایات ہوں گی اور بتایا جائے گا کہ بیٹا فیچر کو استعمال کرنے کی شرائط کیا ہیں۔

اب نیچے جوائن بیٹا پر کلک کرکے اس فیچر کے ذریعے ڈیوائسز میں فون کنکٹ کیے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں ،ہر ڈیوائس سے صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ کو آزادانہ استعمال کرسکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی برقرار رہے گا۔

اس سے قبل رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4 ڈیوائسز کو لنک کرسکتے تھے مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔

Advertisement

تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہو گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی 2019 میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم) کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

پہلے جو رپورٹس سامنے آئی تھی اس کے مطابق ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر