Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف بلوچستان کی ترقی کو فوکس کرینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

شہباز شریف بلوچستان کی ترقی کو فوکس کرینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان کی ترقی کو فوکس کرینگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور اور صوبے کے ترقیاتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان ہمارا گھر ہے ہم سب اسکے سود و زیاں میں یکساں شریک ہیں، صوبے میں آباد پشتون بلوچ سیٹلرز اور دیگر تمام اقوام یکساں حقوق کی حامل ہیں۔

مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ صوبے کے جس کونے میں ترقی ہو ہمیں خوشی ہوتی ہے، صوبے کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔

جے یو آئی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیۓ صوبائی حکومت کے تجویز کردہ منصوبوں کی منظوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی وزیر کو ریکو ڈک منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریکو ڈک ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ جس میں 8 ارب ڈالر  کی سرمایہ کاری ہوگی۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے شمالی علاقوں کے لئے خصوصی پیکج دے ،منصوبے کی سرمایہ کاری کی رمنٹنس جلد شروع ہوجائے گی جس سے ملکی زرمبادلہ میں استحکام آئے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے اپنے پہلے دورہ بلوچستان میں چمن کراچی شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھا، آئندہ مالی سال کی وفاقی پی ایس ڈی میں بلوچستان کے منصوبوں کو شامل کرنے کی لئے مولانا عبدالواسع اپنا کردار ادا کریں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، توقع ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان کی ترقی کو فوکس کرینگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع شیرانی کے جنگلات سے لوگوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے، صوبائی حکومت جنگلات کی آگ سے متاثرہ افراد کے روزگار کی بحالی اور نقصانات کا ازالہ کریگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے جنگلات کی آگ سے لوگوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے پیکج کی درخواست کرونگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر