Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ، اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ، اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کرنے کا فیصلہ
ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو لانگ مارچ کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات پر مشاورت جاری ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریڈ زون جانے والے دیگر تمام راستوں کو بھی آج رات سے سیل کردیا جائے گا جبکہ صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔

خیال رہے کہ ریڈ زون کی جانب ڈی چوک پہلے ہی کنٹینرز لگا کر سیل رکھا گیا ہے۔

بعدازاں حکومت اور اتحادیوں نے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی کے لانگ مارچ کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو قانون کی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کی اجازت دی جائیگی۔

اس کے ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو سری نگر ہائی وے  تک محدود کیا جائیگا تاہم سری نگر ہائی وے سے آگے آنے کی صورت میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کے آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی مارچ پر مزید مشاورت بھی ہوگی جس میں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے  25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر