
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تشدد پسند پارٹی نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تشدد پسند پارٹی نہیں ہے، پولیس نے کارکنوں کوگرفتارکیا، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے کارکنان کو سلام پیش کرتی ہے، گرفتاریاں،آنسو گیس اور لاٹھی چارج جیسے اقدامات سیاست کو متشدد بناتے ہیں، پی ٹی آئی جیسی وفاقی جماعت کو مجبور کرنا کہ ویسا ہی رویہ اپنائے تباہ کن ہو گا۔
تحریک انصاف کوئ Militant Party نہیں ہے، پولیس نے جس طرح گرفتاریاں،شدید آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا پنجاب کے کارکنان کو سلام،ریاست کے ایسےاقدامات سیاست کو متشدد بناتے ہیں تحریک انصاف جیسی وفاقی جماعت کو مجبور کرنا کہ ریاست کے جبر کے مقابلے کیلئے ویسا ہی رویہ اپنائے تباہ کن ہو گا https://t.co/VRclJ7OIRq
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 27, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News