Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کے محمد بلیغ الرحمان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Now Reading:

مسلم لیگ ن کے محمد بلیغ الرحمان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ محمد بلیغ الرحمن نے  گورنرپنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف اور مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس امیرعلی بھٹی نے بلیغ الرحمن سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

یادرہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج ہی محمد بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل  101 (1) کے تحت دی۔

Advertisement

Advertisement

اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سمری ارسال کی تھی جس کو 14 دن مکمل ہونے کے باوجود صدر پاکستان کی جانب سے اب تک کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دوسری بار بھجوائی گئی سمری ایوان صدر کو موصول ہوگئی۔ آئین کے مطابق صدر پاکستان اگر گورنر پنجاب کو عہدے سے نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں وہ خود ہی برطرف ہوجائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان ہی موزوں شخصیت ہیں، صدر مملکت 31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاؤس میں 2 بجے ہوگی۔ تقریب کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بلیغ الرحمان حلف سے گورنر کا حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پچھلی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنایا تھا۔ عمر چیمہ نے ن لیگ کی نئی حکومت کے لیے کئی مشکلات کھڑی کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے، بیرسٹر گوہر
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو کو گورنر ہاؤس میں داخلے سے روکنے کی دھمکی
آزادی صحافت آج کل بڑا چیلنج بنا ہوا ہے، شرجیل میمن
آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کی تیاری
سعودیہ سے اعلیٰ سطح کے روابط سے معیشت میں بہتری آئے گی، وزیر اعظم
وزیراعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر