Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں زرعی شعبہ پانی کی قلت کے باعث متاثر ہوا، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

بلوچستان میں زرعی شعبہ پانی کی قلت کے باعث متاثر ہوا، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زرعی شعبہ پانی کی قلت کے باعث متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے کاشتکاروں و کسانوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہےجس میں

وفد نے چیئرمین سینیٹ کو بلوچستان میں زرعی شعبے کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانا اور زرعی پیداوار کو بڑھانا انتہائی اہمیت اختیا کر گیا ہے، زراعت کے شعبے میں مروجہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی کو  اپنانا ہوگا تاکہ پانی کی بچت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوست اقدامات کے ذریعے پائیدار پیدواری صلاحیت حاصل کی جا سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخائر میں دن بددن کمی ہو رہی ہے ہمیں اپنے آبپاشی طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا، ٓآبپاشی کے جدید طریقوں پر انحصار سے پانی کم سے کم استعمال کر کے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

 صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی بھر مار نے زیر زمین پانی کے ذخائر پر منفی اثرات ڈالے ہیں، ٹیوب ویلوں کی بجائے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور پانی کے ذخائر بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی، عوام، کاشتکاروں اور کسانوں میں اس حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت صوبہ بلوچستان کے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے مختلف منصوبوں کا آغاز کر چکی ہے، پانی کا منصفانہ استعمال ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ زراعت، لائیو اسٹاک کے شعبے میں نجی سطح پر شراکت دار ی کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے، بلوچستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول  کوساز گار بنانے کی ضرورت ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ نے ان مسائل کے حل کیلئے یقینی دہانی کرائی۔

چیئرمین سینیٹ سے کسانوں و کاشتکاروں کی ملاقات  پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی  بھی موجود تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر