Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا مقدمہ، میشا شفیع کی عدالت میں طلبی

Now Reading:

علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا مقدمہ، میشا شفیع کی عدالت میں طلبی
علی ظفر و میشا شفیع

معروف گلوکارعلی ظفرکے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمے میں عدالت نے میشا شفیع کو 11 جون کو طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہورمیں علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے میشاء شفیع کی طلبی کے ساتھ ساتھ شریک ملزمہ ماہم جاوید کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عدم پیشی پرملزمہ حمنہ رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شریک ملزمان عفت عمر، علی گل پیر، فریحہ ایوب، فیضان رضا کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کر لیں۔

Advertisement

ملزمہ لینا غنی اور شریک ملزم حسیم الزمان نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہورغلام مرتضی ورک نے میشاء شفیع و دیگر کیخلاف سائبر کرائم کیس کا تحریری حکم جاری کیا۔

ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔

مقدمہ میں ماہم جاوید، عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل پیر اور لینا غنی بھی نامزد ملزم ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی۔ ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

وکیل علی ظہر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر گلوکارعلی ظفر کی کردار کشی کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع، عفت عمر، لینا غنی سمیت تمام ملزموں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

Advertisement

متعلقہ خبر بھی پڑھیں

گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ میں میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ جسٹس صفدر سلیم نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

میشا شفیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان دینے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ کینیڈا میں مقیم ہوں، ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان دینا چاہتی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر