
پی سی بی کے سابق چئیرمین احسان مانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرفراز احمد کو ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے قیادت سے ہٹایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی نے عمران خان کی تجویز پر سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
احسان مانی نے مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک بھی مثال ایسی نہیں تھی کہ عمران نے پی سی بی کے معاملات میں مداخلت کی ہو اور تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے گئے تھے۔
احسان مانی نے کہا کہ سرفراز کی ہی مثال لے لیں، ان کی پرفارمنس گر رہی تھی اس لئے انہیں کپتانی سے ہٹایا گیا اس فیصلے میں عمران خان کا کوئی کردار نہیں تھا۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کو ان کی خراب فارم کی وجہ سے کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پاکستان کو 2019 میں عملی طور پر دوسرے نمبر پر آنے والے سری لنکا کے خلاف 3-0 کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
احسان مانی کے مطابق سری لنکا کے خلاف شکست سرفراز احمد کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔
سرفراز نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی جیت دلائی اور یہ ان کے کیریئر کی خاص بات ہے۔
احسان مانی نے تسلیم کیا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، جنہوں نے ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سابق چئیرمین کے مطابق سرفراز احمد کی فارم اور اعتماد میں دن بدن کمی آتی جارہی تھی، ٹیم کے بہترین مفاد کے لئے اور خود سرفراز کے لئے ضروری تھا کہ وہ قیادت سے علیحدہ ہو جائیں۔
سرفراز احمد کو دوبارہ منظم ہونے اور اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔
سرفراز احمد کی ٹیم کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ ایک بہادر کرکٹر اور فائٹر ہیں اور مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ کسی مرحلے پر ٹیم میں دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News