Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کو اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک مل گیا

Now Reading:

وزیراعظم کو اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک مل گیا
اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک

وزیراعظم شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شہاز شریف کے ذمے اتحادیوں انتخابات پر راضی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا اتحادیوں کو بتائیں کہ میعشیت کو سنبھالنے کے لیے نیا مینڈیٹ چاہیے، عالمی مالیاتی اداروں سے بات چیت اور بڑے فیصلوں کے لیے لانگ ٹرم حکومت کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے مطابق سخت فیصلے اس وقت کیے جاتے ہیں جب کچھ عرصے بعد اسکا تدارک بھی کیا جاسکے، اگر سخت فیصلے کروانے  ہیں تو پھر یقین دہانی کروائی جائے کہ انتخابات 2023میں ہوں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کو کنٹرول نہیں کیاجاسکتا تو پھر ہمیں فوری انتخابات میں جانا ہوگا تاہم حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرنے اور آمادگی پر ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وفد مسلم لیگ ن کے بلائے جانے والے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن پہنچا تھا۔

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت 2 اجلاس منعقد ہوئے جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 اس دوران نواز شریف نے جلد انتخابات پر حامی بھری جبکہ شہباز شریف کے گروپ نے انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن پر زور دیا۔

تاہم لندن میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں معاشی و سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی ایم فیصلے نہیں کیے گئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر