Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی

Now Reading:

آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی
شدید گرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ کا امکان ہے۔

دوسری جانب بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر گلگت بلتستان 07 سے 09 ڈگری دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ کا امکان  ہے۔

اس کے علاوہ بالائی و وسطی سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب، بلوچستان 06 سے 08 ڈگری دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا ۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہیٹ اسٹروک:

گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں  اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔

ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر