Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے بیس سے زائد دفترز پر احتجاج ہو رہا ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت کا کونسا جواز ہے کہ اس مافیا کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، گزشتہ تمام حکومتوں نے اس مافیا کو سپورٹ کیا، کے الیکٹرک کے پرافٹ میں چھ سو فیصد اضافہ ہوگیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس مافیا کو بچانے کے لیے تمام پارٹیوں کے لوگ اوپر کی سطح تک شامل رہے ہیں، اس مافیا کے ساتھ مل کر کراچی کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ اس ادارے کو قومی تحویل میں لیا جائے، نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کی جائے، بچوں کے امتحانات شروع ہوچکے ہیں اور بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ابھی تک کوئی بھی پروجیکٹ کامیابی سے نہیں چلا سکی ہے، کے الیکٹرک کو سبسڈی اور گیس بھی فراہم کی جارہی ہے، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو اس مافیا کے خلاف ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم شاہراہ فیصل پر تیس مئی کو دھرنا دیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ یومیہ 650 گیلن پانی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر