Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی حکومت سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار

Now Reading:

پی ٹی آئی کی حکومت سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار
حکومت سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مؤثر انداز سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

 اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسوں میں رکاوٹ کے معاملے پر پارٹی نے نیا لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ  پی ٹی آئی کی حکمت عملی کے مطابق کہیں پر بھی آئینی حقوق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کیا جائے گا جس کی پیش نظر  تمام اضلاع میں اپنی لیگل ٹیموں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کو جلسہ گاہ کی تیاریوں اور اندرونی سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر عظم کو سیالکوٹ جلسے کے اختتام پر سیکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

Advertisement

وزیرِ اعظم شہباز نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِ اعظم کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے اورفوری طور پر چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر