Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوگا کا مشکل ترین ’بچھو پوز‘ 29 منٹ تک برقرار رکھنے کا نیا ریکارڈ

Now Reading:

یوگا کا مشکل ترین ’بچھو پوز‘ 29 منٹ تک برقرار رکھنے کا نیا ریکارڈ

نوجوان نے یوگا مشق کا مشکل ترین آسن (پوز) میں سے ایک میں مسلسل 29 منٹ گزاردئیے جس کے اعزاز میں ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کے22 سالہ یوگا استاد، یش مورادیا ویسے بھی یوگا سکھانے کے لیے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یوگا کے فوائد کے متعلق ایک ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے اسکارپیئن (بچھو) پوز کا انتخاب کیا۔ اس آسن میں دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر دونوں ٹانگوں کو عین اسی طرح گول دائرے میں موڑ کر سر کے اوپر تک لایا جاتا ہے جس طرح بچھوں اپنے ڈنک والی دم گھماکر بدن کے اوپر کچھ فاصلے پر رکھتا ہے۔ یہ پوز بہت محنت اور مشق کا متقاضی ہے۔

یش نے کل 29 منٹ چار سیکنڈ تک مسلسل اسی پوز کو برقرار رکھا جو ایک محال عمل بھی ہے۔

’بچھو آسن، استقامت اور توازن کو ظاہر کرتی ہے۔ اسے کرنے کا مقصد دماغی طور پر مضبوط ہونا ہے۔ یوگی جتنی دیر اسے برقرار رکھتے ہیں وہ اسی لحاظ سے مشکل حالات کو سہنا اور اس میں حیات کو برقرار رکھنا سیکھتے ہیں۔ دوسری جانب یہ آسن زندگی کو باوقار بھی بناتا ہے،‘ یش نے بتایا۔

یش مورادیا نے بتایا کہ بچھو پوز کا گزشتہ ریکارڈ چار منٹ کا تھا جسے مسلسل پانچ سال کی مشق کے بعد توڑنا ممکن ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر