Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا سیریز میں کارکردگی پر میرے کیرئیر کا فیصلہ نہ کیا جائے،حسن علی

Now Reading:

آسٹریلیا سیریز میں کارکردگی پر میرے کیرئیر کا فیصلہ نہ کیا جائے،حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بنولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں وکٹیں نہیں لے سکا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے کیریئر کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی، جو اس وقت کاؤنٹی چیمپئین شپ میں لنکاشائر سی سی سی کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے کہا کہ پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں ان کی مجموعی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی قومی ٹیم کے لیے وکٹوں میں واپس آ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقدین کو خاموش کرنے کا پرفارمنس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹیں نہیں لے سکا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے کیریئر کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا جائے، میں فائٹر ہوں اور بھرپور واپسی کروں ۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ مجموعی طور پر، میں نے تمام فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اگر میں دیکھوں تو میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے قومی ٹیم کا دوسرا بہترین بولر  ہوں اگر پہلا نہیں تو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی ہر میچ یا سیریز میں پرفارم نہیں کر سکتا، ماضی میں کئی عظیم کرکٹرز کو اپنے کیرئیر کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا، محنت اور کوشش میرے ہاتھ میں ہے، میں اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔

Advertisement

حسن علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جانتے ہیں کہ میں ایک فائٹر ہوں اور اسی لیے وہ مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔

حسن گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے اہم سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں تھے۔

حسن علی نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے پر شائقین کی تنقید جائز ہے، میں دو رات نہیں سو سکا کیونکہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی تھی اور میری وجہ سے فائنل تک نہیں پہنچ سکی لیکن یہ درست نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر