Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان جاری

Now Reading:

کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک سال مزید آگے بڑھا دی گئی ہے۔

ایس بی پی کے مطابق پرانے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے کاؤنٹرز سے تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کی سیریز 2005 سے 2008 تک جاری کی گئی تھی اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کا استعمال آہستہ آہستہ بند ہو گیا تھا۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کیے جاچکے ہیں، لیکن اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

31 دسمبر 2022 تک 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن برانچز سے تبدیل کرائے جا سکیں گے۔

یہ سہولت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کی سروسز برانچز پر دستیاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر