Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Now Reading:

مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید ایک فیصد کمی ہوئی ہے، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 24.3 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔

 گزشتہ ہفتے کے دوران پیٹرول ،ایل پی جی، ٹماٹر، پیاز، گندم، آٹا، دال مونگ، دال مسور، چکن، کیلے اور سرخ مرچ سمیت اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ انڈے، نمک، لہسن، خشک دودھ، مٹن، بیف اور سگریٹ سمیت پندرہ اشیاء کی قیمتیں بڑھیں۔ اٹھارہ اشیائے ضروریہ کے نرخ مستحکم رہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بیس روپے کمی کے ساتھ ٹماٹر کی اوسط قیمت 72 روپے فی کلو رہی، البتہ مختلف شہروں میں ٹماٹر 120 روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوئے۔

 زندہ مرغی 37 روپے سستی ہو کر 370 سے  550 روپے کے درمیان رہی۔ پیاز کی قیمت 13  روپے کم ہو کر 120 سے 200 روپے کلو رہی۔ آٹے کا بیس کلو تھیلا 153 روپے تک سستا ہو کر اوسط قیمت 2061 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے سستا ہو کر اوسطاً 3107 روپے میں فروخت ہوا، مختلف شہروں میں قیمت 3350 روپے بھی ریکارڈ کی گئی۔

 ایک ہفتے میں دو سو گرام برانڈڈ لال مرچ 10 روپے تک سستی ہوئی۔ دال مسور 04 روپے اور دال مونگ 03 روپے فی کلو تک سستی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے آلو 04 روپے فی کلو، لہسن 05  روپے کلو تک مہنگا ہوا۔ بکرے کا گوشت 12 روپے، انڈے 1.20 فی درجن مہنگے ہوئے اور اڑھائی کلو گرام برانڈڈ گھی کا ٹن 06 روپے تک مہنگا ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
ڈالر رکھنے والوں کو بڑا دھچکا لگ گیا
مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری
نان فائلرز کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ؛ ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھالیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر