Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن نے تباہی سرکار سے نجات دلا کر آئینی ذمہ داری ادا کی ہے، نیر بخاری

Now Reading:

اپوزیشن نے تباہی سرکار سے نجات دلا کر آئینی ذمہ داری ادا کی ہے، نیر بخاری

نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تباہی سرکار سے نجات دلا کر آئینی ذمہ داری ادا کی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی لاتعلقی  سے نفرت اور انتشار سازش پر جھاڑو پھیرنے پر عمران خان گھبرائٹ اور بوکھلاہٹ کی ناقابل علاج بیماری کا شکار ہوگیا ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ ریاستی قوانین کے مطابق نمٹنا حکومت اور ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو لاقانونیت پھیلانے اور گھیراؤ جلاؤ کی ٹھیکیداری نہیں دی جا سکتی، پی ٹی وی پر حملہ پارلیمنٹ میں کپڑے ٹانگنے اور سپریم کورٹ کے حروف مٹانے والے کس ڈھٹائی سے  قانونی حقوق مانگ رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تم وہی عمران خان  ہو جس نے لیکشن کمیشن  کے زیرنگرانی تمام ضمنی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فسطائیت پر قائم حکومت اور غیر جمہوری رویوں پر عمل پیرا رہنے والے کو جمہوریت یاد آرہی ہے۔

نیر حسین بخاری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان قوم تمھیں قومی خزائہ کے خائنوں چوروں لٹیروں اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے سرغنہ کر طور پر  بخوبی پہچانتی ہے۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے تباہی سرکار سے نجات دلا کر قومی فرض پورا کیا ہے اور آئینی ذمہ داری ادا کی ہے، عمران خان تم سے اور بلوائیوں سے عدلیہ کے ذریعے سرکاری نجی عمارات جلانے کا حساب لیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے  ہمیشہ پرامن احتجاج  کیا اور ہماری جماعت میں کوئی شدت پسند ونگ نہیں، ہمارا 26 سالہ ریکارڈ ہے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ، کبھی پرتشدد احتجاج نہیں کیا لیکن ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھیڑ بکری نہیں، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، کیا یہ پرامن احتجاج کے راستے روکیں گے اور ہم خاموش ہو جائیں گے، اب پاکستان کی جمہوریت کا امتحان ہے، ان سب کی شکلیں سوشل میڈیا پر ڈالیں گے ، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے، اب بھی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے درختوں کو آگ لگا دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم کوئی اسلام آباد میں انتشار پھیلانے آ رہے تھے ، ڈاکٹر یاسمین پر تشدد کیا گیا، ان کی عمر 70 سال سے بھی اوپر ہے، عدالت سے پوچھیں گے کیا احتجاج کسی جمہوری جماعت کا حق ہے کہ نہیں،  پیر  کو ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے اور ہم  امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے، احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا، بیرونی سازش  تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے ہوئی، مراسلے میں لکھا ہے کہ عمران خان روس کیوں گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سازش کر کے غلاموں کو مسلط کیا گیا ، منتخب وزیراعظم کو اس لیے  ہٹایا گیا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، جو ہمارے ساتھ ہوا اس سے آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا اور قوم کو سمجھنے میں صرف 6 ہفتے لگے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان تو امریکا کے دباؤ میں نہیں آیا، ہندوستان نے روس سے سستا تیل خرید کر قیمتیں کم کیں، ہندوستان امریکا کا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے پھر بھی وہاں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر بڑھائی گئیں ، ڈیڑھ ماہ میں ہی انہوں نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا ، اتنی مہنگائی پہلے کبھی نہیں ہوئی، آج ملک میں روپیہ بہت تیزی سے گر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان مجرم یہاں سے بھاگا ہوا ہے، لندن بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے اور سزا یافتہ باپ بیٹا وزیراعظم ، وزیراعلیٰ بن گئے، دونوں باپ بیٹا ضمانت پر ہیں، موجودہ حکومت میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں،  کابینہ میں شامل لوگ اس ملک کے کرپٹ ترین لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مقصود چپڑاسی کے علاوہ ان پر کوئی کیس نہیں بنایا، جب ہم اقتدار میں آئے تو ان پر سب مقدمات پہلے سے تھے،  26 سال پہلے جب سیاست میں آیا تب بھی کہا تھا یہ دونوں کرپٹ ہیں ، انہیں کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا، آج سے سب کو مارچ کی تیاری کرنے کو کہہ دیا ہے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے ، انہوں نے ہمارے خلاف گلو بٹ استعمال کئے، ہم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہیں 6 دن کا وقت دیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک تباہ ہو رہا ہے اور ادارے تماشہ دیکھ رہے ہیں ، ملک  بچانا اداروں کی بھی ذمہ داری ہے ، ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا ، سپریم کورٹ میں پیر کو پٹیشن لیکر جارہے ہیں اور اس بار پوری قوت سے اسلام آباد آؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر