Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا بیان سازش قرار، قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

عمران خان کا بیان سازش قرار، قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ
بہادر انسان کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کر سکتا

بہادر انسان کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کر سکتا

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ گھڑنے والے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتوار کو ایبٹ آباد میں ریاست، آئین اور پاکستان کے معزز اداروں کو چیلنج کیا اور اس کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں اسے سیاست نہیں سازش قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ سازش کسی سیاسی حریف کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی ایک شخص کی انا، تکبر اور صریحاً جھوٹ پر سرنڈر یا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے عہد کیا کہ عمران کے ان مذموم عزائم کو ہر صورت کچل دیا جائے گا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام، آئین اور پاکستان کے ادارے عمران نیازی کے غلام نہیں اور نہ ہی انہیں یرغمال بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا، عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اُس نے کھایا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر