Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان بزدارکا بطوروزیراعلیٰ استعفی متنازع ہے، گورنرپنجاب کا وزیر اعظم کوخط

Now Reading:

عثمان بزدارکا بطوروزیراعلیٰ استعفی متنازع ہے، گورنرپنجاب کا وزیر اعظم کوخط
عثمان بزدارکا بطوروزیراعلیٰ استعفی متنازع ہے، گورنرپنجاب کا وزیر اعظم کوخط

گورنر پنجاب عمرسرفرازچیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں پنجاب کے آئینی تعطل اورسیاسی بحران کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرآئینی، غیرقانونی، جعل ساز وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے صوبے کویرغمال بنایا ہوا ہے۔

خط میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم صاحب آپ صوبے میں سیاسی اور قانونی تعطل سے واقف ہیں اور اس تمام تر صورت حال سے سرکاری طورپرآپ کو اوردیگراداروں کے سربراہان کو آگاہ کردیا ہے۔

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے مزید کہا ہے کہ عثمان بزدار کا بطوروزیراعلی استعفیٰ متنازع ہے، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کے لیے مسلم لیگ (ن) نے ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمایت حاصل کی۔

جب کہ غیرقانونی اورجعل سازی سے آنے والے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے 16 اپریل سے صوبے کویرغمال بنا رکھا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ آئینی و قانونی طورپرجومیرے اختیارمیں تھا وہ میں نے خط میں بطور سند لکھ دیا ہے ’میرا قوم سے وعدہ ہے کہ آخری دم تک عوام کی طاقت سے اس ’سیسیلین مافیا‘ کا مقابلہ کروں گا۔‘

Advertisement

گورنرپنجاب نےخط میں یہ بھی لکھا ہے کہ جلد ہی غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر اعلیٰ کے قبضے میں موجود دفاتر اور سرکاری وسائل چھڑوالیے جائیں گے۔

گورنرعمرسرفرازچیمہ نے لکھا ہے کہ بڑے سے بڑا عہدہ یا کُرسی نہ ہی انسان کو بڑا بناتی ہے اور نہ ہی ہمیشہ قائم رہتی ہے، اس کے لیے اپنی ذمے داری اور فرائض کو ایمان داری سے نبھانا پڑتا ہے کیوں کہ آپ کے جانے کے بعد یہی کردار تاعمر آپ کی شناخت بنتا ہے۔

خط کے آخر میں گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے لکھا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کوبہتر ہدایت اور حالتِ ایمان میں موت دے، آمین

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر