Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی

Now Reading:

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، حکومت نے منصوبہ بندی شروع کردی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت خلاف لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے بھی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے ملک جام کرنے،دھرنے، افراتفری پھیلانے کا امکان ہے جس کے لئے اہم اداروں نے حکومت کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کو نکلنے سے روکنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے مؤقف پیش کیا ہے کہ لانگ مارچ کو سڑکوں پر روکنا آسان  نہیں ہو گا تاہم  لانگ مارچ نکلنے ہی نہیں دیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کی نظر بندی کی تجویز بھی دے دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ اور اتحادی قائدین کی مشاورت کیا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے تاہم اس  کو حتمی شکل نہین دی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے جس میں ملک گیر مختلف مقامات پر جلسے کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر