Advertisement
Advertisement
Advertisement

مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، شیخ رشید

Now Reading:

مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے، شیخ رشید
کانسپرنسی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں عوامی مسلم لیگ کے لیڈر شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میانوالی جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آر ہوگی یا پار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لئے بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس سمراجی مراسلے کو جو عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش تھا اس کو حکومت بے بنیاد اور جعلی قرار دیتی تھی اور آج خود اپنے بیانیے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت کانسپرنسی سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسے کہ ا نگریز نے برصغیر میں کی اور ن لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتداء جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔

خیال رہے کہ امیر خان سوانسی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے مطابق  میانوالی جلسہ عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جنرل بس ا سٹینڈ گراؤنڈ میں ہوگا۔

Advertisement

 جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ  جلسہ گاہ میں ستر ہزار کرسی لگائی جائے گی جبکہ جلسہ گاہ میں دو لاکھ افراد آنے کی توقع ہے۔

امیر سوانسی کا کہنا ہے کہ میانوالی کی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے۔

اسکے علاوہ میانوالی کے آج ہونے والے  جلسے میں خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر