
صوبائی وزیر عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو مارچ کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے یوئے کہا ہے کہ آپ دوبارہ آئینگے تو ہم آپ کو دوبارہ روکیں گے۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے 22 افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ہم افسران کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی قانونی معاونت کریں گے اور کسی افسر کے خلاف غیرقانونی کارروائی نہیں کرنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت، خیبرپختونخوا کے وسائل سے پنجاب اور وفاق پر حملہ کیا گیا جبکہ ہم نے قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائیاں کیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے سرکاری پیسوں سے خریدی گئی گن آنسو گیس گن اور ماسک خرید کر وفاق و پنجاب پر حملہ کیاگیا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی کے خلاف اٹک میں مقدمات درج کر دئیے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان ناکام لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ چند دنوں میں کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں بائیس سال کی جدوجہد کی لیکن وہ کبھی گرفتار نہیں ہوئے جبکہ سیاسی جدوجہد میں لوگوں کو ناحق بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریڈ زون میں گرفتاری سے بچنے کےلئے واپس پشاور فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک میگا واٹ بجلی نہیں لگائی بلکہ معیشت تباہ کر دی، وہ چاہتے ہیں کہ اقتدار میں نہیں رہا تو ملک میں انارکی پھیلا دوں لیکن کسی کوامن وامان خراب کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News