Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب سے مہنگا اور سستا ترین پیٹرول کن ممالک میں دستیاب ہے؟ تفصیلات جانیں

Now Reading:

سب سے مہنگا اور سستا ترین پیٹرول کن ممالک میں دستیاب ہے؟ تفصیلات جانیں
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہیں۔

حکومت کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اورروپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدرہے۔

 لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ دنیا کے کچھ ممالک میں پیٹرول پانی سے بھی ارزاں نرخوں پردست یاب ہے۔ جب کہ کچھ ممالک میں پیٹرول پاکستان سے بھی دوگنا زائد قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف معاہدہ، پیٹرولیم مصنوعات پر 3 ماہ  تک سیلز ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی

مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے ممالک میں ہانگ کانگ سرفہرست ہے جب کہ فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، یونان، ڈنمارک، نیدرلینڈ، وسطی جمہوری افریقا، موناکواورسنگاپوربھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisement

ہانگ کانگ میں پیٹرول 634 روپے، فن لیںڈ میں 562 روپے 63 پیسے، آئس لینڈ میں 557 روپے 45 پیسے، ناروے میں 544 روپے 48 پیسے، یونان میں 539 روپے 30 پیسے، ڈنمارک میں 534 روپے 11 پیسے ، نیدرلینڈ مین 526 روپے 33 پیسے، وسطی جمہوریہ افریقا میں 508 روپے18 پیسے، موناکو میں 503 روپے اورسنگا پورمیں 495 روپے 22 پیسے فی لیٹرکی قیمت پرفروخت کیا جا رہا ہے، تاہم ان ممالک کی فی کس آمدنی بھی پاکستانی تناسب سے زیادہ ہے۔

اس معاملے کا ایک دلچسپ پہلویہ بھی ہے کہ امریکی اور بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کے شکارملک وینزویلا اور ایران میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔ جہاں فی لیٹرپیٹرول بالترتیب 4 روپے 67 پیسے اور11 روپے 68 پیسے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

جب کہ گزشتہ کئی سالوں سے خانہ جنگی کے شکارملک لیبیا میں پیٹرول 6 روپے 48 پیسے فی لیٹراورشام میں 60 روپے 41 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

سستے نرخ پر پیٹرول فروخت والے دیگر ممالک میں الجیریا 66 روپے 63 پیسے، کویت 72 روپے 34 پیسے، انگولا 78 روپے 30 پیسے، نائجیریا 87 روپے 12 پیسے، ترکمانستان 91 روپے ایک پیسہ اورملائیشیا میں 98 روپے 53 پیسے فی لیٹرمیںعوام کو دست یاب ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر