Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت منظور

Now Reading:

عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت منظور

عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں سابق وزیراعظم کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک ضمانت کی درخواست منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کیا۔

عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کے لیےعدالت سے رجوع کیا جسے عدالت نے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

Advertisement

ایف ایٹ کچہری عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد عمر اور علی نواز اعوان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن، کوہسار، کراچی کمپنی، گولڑہ، ترنول کے درج مقدمات میں ضمانت حاصل کی۔

سینٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کیس

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی فہیم خان کی  فوجداری مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قراردیتے ہوئے درخواست خارج کی۔

سینیٹ الیکشن میں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کیخلاف فوجداری کارروائی کاحکم دیا تھا۔

Advertisement

ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے فہیم خان اورکیپٹن (ر) جمیل کیخلاف بھی کارروائی شروع ہوئی تھی۔

اپنے خلاف کارروائی کو فہیم خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر