Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کی ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس کی ریکارڈ بولی، ذرائع

Now Reading:

آئی پی ایل کی ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹس کی ریکارڈ بولی، ذرائع

انڈین پریمئیر لیگ کے 2023 تا 2027 کے میڈیا اور ڈیجیٹل رائٹس کی مشترکہ بولی ذرائع کے مطابق 42 ہزار کروڑ بھارتی روپیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2023 سے 2027 سائیکل کے لیے انڈین پریمیئر لیگ کے رائٹس کی فروخت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ آئی پی ایل کے لیے میڈیا رائٹس ای نیلامی اتوار کو ذرائع کے ساتھ شروع ہوئی کہ ٹی وی اور ڈیجیٹل رائٹ کے لیے مشترکہ بولی 42,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

چار مخصوص پیکجز ہیں جن میں 2023-2027 تک پانچ سال کی مدت کے لیے فی سیزن 74 گیمز کے لیے ای نیلامی کی جا رہی ہے جس میں آخری دو سالوں میں میچوں کی تعداد کو 94 تک بڑھایا جائے گا۔

رائٹس کے اس عمل کو چار پیکجز اے ، بی ، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، پیکج اے برصغیر پاک و ہند کے ٹی وی رائٹس کے لئے مخصوص ہے۔

Advertisement

جبکہ پیکج بی اسی خطے کے ڈیجیٹل رائٹس کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ٹی وی اور ڈیجیٹل کی فی میچ قیمت 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔

پیکیج سی ہر سیزن میں منتخب گیمز کے لیے ہے جبکہ پیکج ڈی تمام گیمز کے لیے ہے اور ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق کے علاوہ بیرون ملک مارکیٹوں کے لیے ہے۔

بھارتی ٹی وی کے ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ ایمیزون نے انڈین پریمیئر لیگ کے میڈیا رائٹس کی نیلامی کی دوڑ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ایک بھارتی اسپورٹس چینل نے ستمبر 2017 میں 16,347.50 کروڑ روپے کی بولی کے ساتھ 2017-2022 سائیکل کے لیے انڈین پریمیئر لیگ کے میڈیا حقوق کو حاصل کرنے کے لیے حریف چینل کو باہر کر دیا تھا۔

اس معاہدے کے ساتھ، ایک آئی پی ایل میچ کی قیمت تقریباً 55 کروڑ روپے ہو گئی تھی۔

Advertisement

ماضی میں ایک اسپورٹس چینل نے 2008 میں 8200 کروڑ روپے کی بولی کے ساتھ 10 سال کی مدت کے لیے آئی پی ایل کے میڈیا حقوق جیتے۔

تین سال کی مدت کے لیے آئی پی ایل کے عالمی ڈیجیٹل حقوق کو 2015 میں 302.2 کروڑ میں دیئے گئے تھے۔

اس سال ٹورنامنٹ کو آٹھ ٹیموں سے بڑھا کر دس ٹیموں تک کر دیا گیا تھا جس میں گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کو 2022 کے سیزن سے شامل کیا گیا تھا۔

گجرات ٹائٹنز نے گزشتہ ماہ اپنے پہلے سیزن میں ٹورنامنٹ جیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر