سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے متعلق بات کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے بلآخر الیکشن کمیشن کے پانچ نشستوں پر نوٹیفیکیشن روکنے کا عمل غیر آئینی قرار دے دیا اب تک شائد ہی الیکشن کمیشن کا کوئ فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں برقرار رہا ہو ان فیصلوں سےتحریک انصاف کا الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد درست ثابت ہوتا ہے،اب حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں https://t.co/f2HvO8gjZx
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 27, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے پانچ نشستوں پر نوٹیفیکیشن روکنے کا عمل غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک شائد ہی الیکشن کمیشن کا کوئی ایسا فیصلہ ہو کو کہ اعلیٰ عدالتوں میں برقرار رہا ہو، ان فیصلوں سے تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد درست ثابت ہوتا ہے، اب حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔
اس سے قبل شہباز گل نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ جبکہ یہ یہ الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کو تیار نہیں ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو عدالت سے رجوع کرنا پڑا ۔
خیال رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
