
دنیا بھرمیں بٹ کوائن کواپنانے میں درپیش سب سے بڑی رکاوٹ اس کی مائننگ ہے، کیوں کہ ایک بٹ کوائن کی مائننگ میں استعمال ہونے والی توانائی اوراس طریقہ کار میں خارج ہونے والی مضرگیسوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔
یہی وجہ ہے کہ کمپیوٹرچپ بنانے والی بڑی کمپنیاں ایسی کمپیوٹرچپس کی تیاری پرکام کررہی ہیں جوتوانائی کم سے کم استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کوبھی یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیے: یورپی یونین کی کرپٹو کرنسی کے لیے قانون سازی
اسی کومد نظررکھتے ہوئے سام سنگ کی بٹ کوائن مائننگ چپ کی پیداوارتجرباتی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔
اس بابت سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ ’ ایپلی کیشن اسپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹس( اے ایس آئی سیز) بجلی کا کم استعمال کرنے والا ہارڈویئرہے اوراس سے ماحول پرمرتب ہونے مضرنقصانات کی شرح بھی کم ہوگی۔
سام سنگ نے ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں پیش قدمی کرتے ہوئے تین نینومیٹرفاؤنڈری پراسیسنگ چپ تیارکی ہے۔
جنوبی کوریا کے ٹیکنالوجی جائنٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مائننگ چپ کی اولین خریدارچینی کمپنی ’ پین سیمی‘ ہے جوکہ خود بھی بٹ کوائن مائننگ کے لیے اے ایس آئی سیزڈیزائن کرتی ہے۔
سام سنگ اس چپ کو گیٹ آل اراؤنڈ ( جی اے اے) کے طورپربنا رہا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کمپیوٹرچپ بٹ کوائن مائننگ کی کارکردگی کو 30 فیصد تک بڑھا دے گی۔
پین سیمی کے علاوہ امریکا کی چپ ساز کمپنی کوالکوم نے بھی سام سنگ کی اے ایس آئی سی چپس سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں انٹیل کےسینئرنائب صدرراجا کودری نے 23 فروری کوہونے والی انٹرنیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکٹس کانفرنس( آئی ایس ایس سی سی ) میں کم سے کم توانائی استعمال کرنے والی چپ پیش کی تھی۔
اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انٹیل بٹ کوائن کی مائننگ کو زیادہ انرجی ایفیشیئنٹ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اوراسی وجہ سے انٹیل کی ’ بونینزا مائن چپ ‘ کو پیش کیا گیا ہے، جسے خصوصی طورپربٹ کوائن کی ایپلی کیشن اسپیسفک انٹیگریٹڈ سرکٹ(ASIC) کی مائننگ کے لیےبنایا گیا ہے۔
یہ چپ خصوصی طور پر بٹ کوائن کی مائننگ کے لیے تیار کی گئی ہے۔اس کا سرکٹ دیگر پروسیسرز اور جی پی یو کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے توانائی کی بچت کرتا ہے۔
انٹیل نے ’ بونینزا مائن چپ ‘ کے ساتھ انٹیل کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے مخصوص ’ بونینزا مائن سسٹم‘ بھی منظراس کانفرنس میں متعارف کرایا تھا جو کہ 300 بونینزا ایپلی کیشن اسپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹ( ASIC) پرمشتمل ہے۔
انٹیل کے مطابق بونینزا مائن سسٹم 300 مائن چپ کے ساتھ 3600 واٹ توانائی استعمال کرتے ہوئے فی سیکنڈ 40 ٹیرا ہیشز (THash/s) فراہم کرتا ہے۔
کوائن ٹیلی گراف کے مطابق بونینزا کا مائن سسٹم انٹیل کے FPGA کنٹرول یونٹ کے چاربورڈز، چارپنکھوں اور پروگرامنگ کی صلاحیت رکھنے والی پاورسپلائی کے ساتھ ہے۔
FPGA ایک ایسا پروگرام ایبل انٹیگریٹڈ سرکٹ ہے جو صارفین کو ضرورت کے مطابق ہارڈویئرکوری کونفیگرکرنے کا اہل بناتا ہے۔
یاد رہے کہ انٹیل کی جانب سے توانائی کی کھپت میں 15 فیصد کمی کی تجویز کے ساتھ ’ ہائی پرفارمنس بٹ کوائن مائئنگ‘ کے پیٹینٹ کے لیے نومبر2018 میں درخواست کی گئی تھی۔
اس وقت بھی انٹیل کے ایگزیکٹوزنے بٹ مین، مائیکروبی ٹی اور این ویڈیا جیسی مستحکم حریف کمپنیوں سے مسابقت کے لیے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
انٹیل کی نئی مائننگ چپ ’ بی ایم زی 2 ‘ رواں سال اواخر تک صارفین کے لیے دست یاب ہوگی۔ جب کہ امریکا کی الیکٹرک پاورسپلائی کمپنی GRIID انفرااسٹرکچر، کرپٹوکرنسی مائننگ فرم ایگروبلاک چین اورجیک ڈورسی ان چپ کے پہلے بیچ کوخریدنے والے پہلے گاہک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News