Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا قوی امکان

Now Reading:

محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا قوی امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا اور یہ اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں دو ہفتے قبل ہوا تھا۔

 محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی لیب میں ہوا اور اُن کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار پایا گیا۔

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کرکے ری ماڈل کیا گیا،جس کے بعد آئی سی سی لیب میں فاسٹ بولر کا باضابطہ ٹیسٹ ہوا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ کو بڑی راز داری میں کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوایا گیا ہے، پاکستانی کوچز پرامید ہیں کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔

باضابطہ ٹیسٹ سے پہلے کرائے جانے والے 2 ٹیسٹوں میں محمد حسنین کا ایکشن 15 ڈگری کے اندر پایا گیا، جس کے باعث بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر