Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ضمنی الیکشن موجودہ فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر ہورہے ہیں، الیکشن کمیشن کی یقین دہانی

Now Reading:

پنجاب میں ضمنی الیکشن موجودہ فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر ہورہے ہیں، الیکشن کمیشن کی یقین دہانی
الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات موجودہ فہرست اور حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ پچھلے چند رو ز سے بعض سیاسی  شخصیات  کی طرف سے ادارے اور چیف الیکشن کمشنر پر بے بنیاد اور حقیقت  کے برعکس  و غیر ذمہ دارانہ  الزامات لگائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن ان تمام الزامات کی سختی سے تردید اور مذمت کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی  انتخابات میں پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے اور غیر قانونی اقدام اٹھانے پر ادارے نے فوری نوٹس لیا اور بااثر لوگوں کے خلاف  بلا امیتاز بھر پور کارروائی بھی کی اور آئندہ بھی تمام انتخابات میں ایسا ہی کرتا رہے گا۔

ادارے کے متعلق یہ  تاثر بھی غلط  پھیلایا جا رہا ہے کہ ووٹرز  کو جان بوجھ کر دوردراز شفٹ کردیا گیا ہے اور حلقہ بندی کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب کے 20حلقوں  میں شفاف  الیکشن کے لئے  مناسب انتظامات کیے ہوئے ہیں، ایسے انتظامات خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات  میں کئے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 20 حلقوں  میں ضمنی الیکشن موجودہ انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر ہورہے ہیں جبکہ 2023 کے عام انتخابات کے لئے غیر حتمی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سنٹر ز میں رکھ دی گئی ہیں تاکہ  تمام ووٹرز کے اندراج اور کوائف کی در ستگی کو  یقینی بنایا جا سکے۔

الیکشن کمیشن  ووٹر ز کو یقین  دلاتا ہے  کہ پنجاب کے  20 حلقوں میں  ضمنی الیکشن  شفاف  اور مروجہ قانون کے مطابق ہونگے تاہم خلاف ورزی کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروئی  عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانی ہمدردی کے تحت آٹھ ایرانی ماہی گیر ایرانی سفارتی حکام کے سپرد
نو مئی کی سازش کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تفریق پھیلانا تھا، گورنر سندھ
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر