
زندگی میں بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں ہم خود کو ایکسپرٹ سمجھتے ہیں، جیسے کہ اسٹرا کے ساتھ جوس پینا۔
لیکن، آپ کا بھرم توڑنے کے لیے پیشگی معذرت، کیوںکہ آپ غالباً یہ آسان سا نظر آنے والا کام بھی غلط کر رہے ہیں۔
عام طور پر پلاسٹک یا کاغذی اسٹرا سے کچھ پینا کوئی ایسا کام نہیں کہ اس کے بارے میں سوچا جائے۔
لیکن ڈبے والے جوس پر اٹھنے والے سوال نے ہمیں زندگی کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں بھی سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔
زیادہ تر لوگوں کا کٰال ہے کہ جوس کو ڈبے سے نکلے اسٹرا کے مُڑے ہوئے حصے سے پیا جاتا ہے۔
تاہم، ایک وائرل ٹویٹر پوسٹ نے بہت سارے لوگوں کو چونکا دیا ہے، کیونکہ اس کے مطابق یہ مُڑا ہوا حصہ ڈبے کے اندر کی طرف ہونا چاہئیے باہر نہیں۔
ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ آپ کو جوس باکس سے کیسے پینا چاہیے، اور کیسے نہیں۔
ڈرائنگ کے مطابق، جوس کے ڈبے میں ایک اسٹرا کو اس طرح ڈالنا چاہیے تاکہ مڑنے والا حصہ مکمل طور پر اندر ہو اور یہ مشروب کے نیچے تک پہنچ جائے۔
ٹویٹر صارف @ romanbuso21 نے متنازع تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “میری زندگی جھوٹ ہے۔”
https://twitter.com/romanbuso21/status/1538543971529531394?s=20&t=y8MOX0S3fhcApQ2buce6vg
اور، ایسا لگتا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں جنہیں جھٹکا لگا ہو۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ نے زندگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News