Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء پر تشدد کے خلاف آئینی درخواست دائر

Now Reading:

پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء پر تشدد کے خلاف آئینی درخواست دائر
پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء پر تشدد

پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء پر تشدد کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک  انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی کی جانب سے لانگ میں شرکاء پر ہونے والے تشدد کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی درخواست کے ذریعے پرامن احتجاج کے آئینی حق پر سپریم کورٹ سے رولنگ کی استدعا کی گئی ہے۔

آئینی درخواست دائر کرنے کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں احتجاج کی پیشگی اجازت کیلئے درخواست دائر کی ہے جس میں بنیادی حقوق کے سوالات اٹھائے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل ہمارے ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا گیا، علامہ اقبال کی بہو کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پورے ملک سے آنے والے کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکا گیا اور بدترین حکومتی تشدد کے باوجود لاکھوں لوگ باہر نکلے۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باوجود عوام کا گھروں سے نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اپنی حقیقی آزادی کیلئے کھڑی ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر