Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ روز روز نیوٹرل کو للکارتے ہو اب آپ دوبارہ سلیکٹ نہیں ہونگے،ناصر شاہ

Now Reading:

آپ روز روز نیوٹرل کو للکارتے ہو اب آپ دوبارہ سلیکٹ نہیں ہونگے،ناصر شاہ
سید ناصر شاہ

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ آپ روز روز نیوٹرل کو للکارتے ہو اب آپ دوبارہ سلیکٹ نہیں ہونگے۔

وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو دنیا کا بڑا سوشل سائنٹسٹ اور ماہر معاشیات سمجھتا ہے جو اس کی خود فریبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جو عمران نے معاشی بحران پیدا کیا آج نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھگت رہی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بجائے اپنی نااہلی پر نادم ہونے کے ڈھٹائی سے عمران خان عوام کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں، اگر اتحادی حکومت نے عمران نیازی سے نپٹنے کا فیصلہ کیا تو یہ خود  اپنے خلاف واعدا معاف گواہ بن جائیگا۔

وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران کا زرداری صاحب پر غصہ بنتا ہے کیون کہ انہون ان کو جس طرح نکالا اس کی مثال ملک میں نہیں ملتی، آپ روز روز نیوٹرل کو للکارتے ہو اب آپ دوبارہ سلیکٹ نہیں ہونگے۔

Advertisement

واضح رہے اس  سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے لیے صرف مشکلات پیدا کی ہیں، انہوں نے معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ خود کو تجربہ کار سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہے، ان لوگوں نے صرف اپنے اوپر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کرائے، انہوں نے اپنے آپ کو این آر او ٹو دیا، اپنی کرپشن بچانے کیلئے انہوں نے اداروں کو تباہ کیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، پاکستان میں 2 خاندانوں نے 30 سال حکمرانی کی ہے، 30 سال کرپشن کرنے والوں نے صرف خود کو این آر او دیا ہے۔

 عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ایف آئی اے اور نیب کو تباہ کر دیا ہے، ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، آج ان کے پاس کوئلے کے پیسے ہیں نہ ایل این جی کیلئے۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے آئے تھے، سیاستدانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے، ابھی تو لوگوں کو بجلی کے بل آنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوائے اپنی چوری بچانے کے عوام پر بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنائیں، پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے، 2 جولائی کو ہم تاریخی پرامن احتجاج کریں گے۔

Advertisement

   عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور، کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگ سڑکوں پرنکلیں، ڈنڈے سے جمہوریت کبھی نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے۔

 چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سری لنکا میں پہلے معاشی پھر سیاسی بحران آیا، پاکستان میں ایک سازش کے تحت پہلے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، شہباز شریف کی ساری ڈویلپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوئی صلاحیت نہیں تھی،  لوگ پرامن احتجاج کریں، توڑ پھوڑ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں لگ رہا ہے کہ حمزہ شہباز کی حکومت نہیں رہے گی، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر