گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون سے ہوا جس کے متعلق محکمہ تعلیم نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا، گرمی کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن آئندہ ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News