Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، عمران خان

Now Reading:

سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، عمران خان
عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے رکنِ صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، کسی مہذب جمہوری ملک میں پولیس کے ذریعے اس قسم کی کارروائیوں کی قطعاً گنجائش نہیں ہوتی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمیرفروشی اور لوٹا کریسی کی بنیادوں پر قائم امپورٹڈ سرکار تحریک انصاف کو میسر عوامی تائید سے خوفزدہ ہے۔

Advertisement

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس فسطائی کلچر سے نجات کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے، حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور سے مقامی رہنما خالد گجر کو بھی ٹیلی فون ہوا جس میں انہوں نے لیگی غنڈوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے بیٹے کی خیریت دریافت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر