Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 240 ضمنی انتخابات، تحریک انصاف سے کوئی امیدوار نہیں

Now Reading:

این اے 240 ضمنی انتخابات، تحریک انصاف سے کوئی امیدوار نہیں
ضمنی انتخابات

کراچی، این اے 240 میں ضمنی انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدوار کی تعداد 25 ہے جس میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے تاہم الیکشن کے لئے ایم کیو ایم، ٹی ایل پی، پی ایس پی، پیپلز پارٹی، مہاجر قومی موومنٹ، مسلم لیگ، جی ڈی اے کے امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 18 آزاد امیدوار بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

این اے 240 میں 16 جون کو پولنگ ہوگی جس کے لئے  203 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دے دئیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 309 پولنگ اسٹیشن ہیں۔

ضمنی انتخابات کے دوران 5 لاکھ 29 ہزار 855 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں پولنگ کے لیے 100 مرد، 99 خواتین اور 110 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

ایم کیو ایم کے امیدوار محمد ابوبکر، پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم، مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین امیدوار ہیں جبکہ جی ڈی اے کے تنویر احمد، پی ایس پی کے شبیر قائم خانی، مسلم لیگ ق کے سید فیضان انیس، ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز امیدوار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر