
احتجاجی ریلیاں
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 2 جولائی کو ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 جولائی کے پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کیخلاف تاریخی احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے متعلق مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت جلسہ انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی جلسہ گاہ، مرکزی سٹیج کی تیاری اور خواتین و میڈیا انکلیوژرز کے نقشوں کی منظوری دی گئی۔
داخلی و خارجی راستوں، ہنگامی اخراج اور فوری طبی امداد کے منصوبے سمیت جلسہ گاہ کے جامع سیکیورٹی پلان کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں احتجاجی جلسے کے پارکنگ پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ جڑواں شہروں میں بھرپور اشتہاری مہم کے حوالے سے معاملات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News