Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، لمپی اسکن ڈیزیز کی صورتحال کا جائزہ

Now Reading:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، لمپی اسکن ڈیزیز کی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لمپی اسکن ڈیزیز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مویشیوں میں  لمپی اسکن ڈیزیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں لمپی اسکن ڈیزیز کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

  اجلاس میں صوبے میں اس بیماری کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں لمپی اسکن ڈیزیز کا پہلا کیس رواں سال اپریل میں رپورٹ ہوا، اس وقت بیماری سے صوبے کے 25 اضلاع جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

 اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال عید الاضحٰی کے موقع پر لمپی اسکن ڈیزیز کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، صوبائی حکومت اس بیماری پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

Advertisement

  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے اور اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر اینیمل چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں، اب تک آٹھ لاکھ سے زائد مویشیوں پر اس بیماری سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا ہے۔

 اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک بیماری سے متاثرہ دو لاکھ 75 ہزار مویشیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، بیماری سے متاثرہ مویشیوں میں اموات کی شرح 5 فیصد ہے۔

 اجلاس میں  مزید ویکسین کی خریداری کے لئے درکار فنڈز  فوری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  وزیر اعلیٰ کے پی کے نے متعلقہ حکام کو اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

 محمود خان نے کہا کہ صورتحال پر ہمہ وقت نظر رکھنے کے لئے نگرانی کا موثر نظام واضع کیا جائے، محکمہ خزانہ اور لائیو اسٹاک مزید ویکسین کی خریداری کے لئے فنڈز کے اجراء سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر