Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے لئے مشکل مرحلہ تھا جو مکمل ہوگیا ہے، حماد اظہر

Now Reading:

ملک کے لئے مشکل مرحلہ تھا جو مکمل ہوگیا ہے، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف کا معاملہ ملک کے لئے ایک مشکل مرحلہ تھا جس میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ تھا جو کہ مکمل ہوگیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ فیٹف کی جانب سے کیا جانے والا اعلان اکتوبر سے مارچ تک کی رپورٹ پر کیا گیا ہے کیونکہ فیٹف کو صرف اقدامات نہیں نتائج بھی دیے گئے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں ہائی رسک انٹری میں رکھا گیا تھا، امکان تھا ہمیں بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا لیکن عدلیہ اورسیکیورٹی اداروں نے بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا ساڑھے 3 سال میں ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا، بینکنگ نظام اور رقوم کی منتقلی سے متعلق اقدامات کیے گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نےمشکل ایکشن پلان پرتیزی سےعمل کیا جس کے بعد فیٹف کا فیصلہ توقع کےعین مطابق ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیٹف پر دنیا میں سب سے بہترین کام پاکستان میں ہوا جس کے لئے پی ٹی آئی حکومت نے درجنوں قوانین منظور کروائے اور سارےعمل میں ہمارے ہیرو مختلف محکموں کے افسران ہیں۔

حماد اظہر نے بتایا کہ خری دورمیں ہم نے تمام شرائط پر کام مکمل کر کے رپورٹ فیٹف سیکریٹریٹ کوجمع کرائی تھی جس کے متعلق34 ایکشن نکات کا تعین کیاگیا جس میں سے 32 نکات مکمل کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کیلئے خوشی ہے 34 نکات پرعملدرآمد ہوگیا ہے اور مشکل مرحلہ مکمل ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایف اے ٹی ایف کا مستقل ممبر بننا چاہیے، بھارت بھی ایف اےٹی ایف کا ممبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر