Advertisement
Advertisement
Advertisement

ق لیگ نے ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

Now Reading:

ق لیگ نے ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی کی حمایت

پنجاب میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے لئے حمایت ظاہر کردی گئی ہے۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ (ق) راولپنڈی کے صدرزبیر خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات بارے بات چیت کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ پارٹی رہنما تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلائیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تجربہ کاری کے دعویدار عوام کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں، معشیت کو تباہ کر کے عوام کو مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنے کا کہا جارہا ہے۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ حکمران عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکے لیکن روز نیا ٹیکس ضرور لگا دیا جاتا ہے جس کے بعد بجلی، گیس  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام میں حکمرانوں کے خلاف غصے کی لہر ہے جس کی وجہ سے عوام ضمنی انتخاب میں نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جعلی غیر آئینی حکومت پولیس کا سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین استمعال کر رہی ہے تاہم 17 جولائی کے الیکشن میں حکومت دھاندلی اور پولیس کے استعمال سے باز رہے ورنہ سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر