Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری، حکومتی پلان سامنے آ گیا

Now Reading:

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری، حکومتی پلان سامنے آ گیا
حتمی فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تیار کردہ پلان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لئے  پیر سے تصدیق شروع کردی جائیگی۔

اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ہر روز تیس اراکین ذاتی طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونگے تاہم کوئی بھی رکن استعفوں کی تصدیق کےلیے نہ آیا تو فیصلہ اسپیکر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

سیکرٹریٹ کے مطابق کسی بھی رکن کا ذاتی طور پر تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ تمام ریکارڈ تصدیق کے بعد اسپیکر آفس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین نے قومی اسمبلی میں اپنے استعفے جمع کرائے ہیں۔

Advertisement

قبل ازیں اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد راجہ پرویز اشرف نے قانونی تجاویز طلب کی تھیں۔

اس معاملے میں قانونی و آئینی ماہرین کی جانب سے 3 تجاویز پیش کی گئیں ہیں جس کہ مطابق ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو منسوخ کردیا جائے جبکہ ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو قبول بھی کیا جاسکتا ہے اور ممبران پیش نہ ہوئے تو استعفوں کو زیر التواء رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان نے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر