Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے دور میں ملک دیوالیہ نہیں بلکہ بہتری کی طرف جارہا تھا، اسد عمر

Now Reading:

ہمارے دور میں ملک دیوالیہ نہیں بلکہ بہتری کی طرف جارہا تھا، اسد عمر
اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں ملک دیوالیہ نہیں بلکہ بہتری کی طرف جارہا تھا لیکن جب سے یہ آئے ہیں ہمارے ملک کے آدھے زرمبادلہ اڑ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں انوکھا بجٹ پیش کیا گیا، ان کا آج کا بجٹ بہت بڑا حملہ ہے جس میں سینکڑوں اربوں کے ٹیکسز لگا دئیے گئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی کے بجائے باہر سے بیٹھ کر بجٹ کا اعلان کیا اور با حالت مجبوری وزیراعظم نے اربوں کے نئے ٹیکسز لگانے کی بات صرف 45سیکنڈ کی۔

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کے دور میں 2018میں 9.7ارب ڈالرز کا زرمبادلہ تھے جبکہ عمران خان کے دور میں یہ زر مبادلہ 16ارب ڈالرز سے زائد تھا اور آج صرف  تین ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اڑا دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں آئے تو ملک دیوالیہ کی طرف لے گئے اور اربوں کے ٹیکس لگانے کے بعد آج بھی امپورٹڈ حکومت معاہدہ نہیں کر سکی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام چیزیں اللہ کا نام لے کر مہنگی کی جا رہی ہے اور اوپر سے کہہ رہے ہیں کہ عوام سجدہ شکر کرے جبکہ یہ پاکستان کی عوام کیساتھ ظلم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیکسز لگائے ہیں ان پر بحث کیلئے مزید چودہ روز دئیے جائے ورنہ یہ بجٹ عدالتوں میں چیلنج ہو سکتا ہے۔

اسد عمر نے کہا میاں صاحب کہتے ہیں راتوں جاگ کر مہنگائی کم کردیں گے جبکہ ان کی کوئی معاشی پالیسی نہیں اور انہیں معلوم نہیں کس طرف جانا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک ہزار ارب کی کرپشن کو نیب قانون سے ختم کروادیا لیکن نیب ترامیم کے خلاف ہم عدالت میں جاچکے ہیں  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر