Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے انتخابات سے ہی سیاسی استحکام ممکن ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

نئے انتخابات سے ہی سیاسی استحکام ممکن ہے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام ممکن ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد جیسی خاتون اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو  دہشتگردی کی دفعات میں گرفتاری کے آرڈرز جاری کیے گئے جو قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کو توہین مذہب کے مقدمات میں بک نہیں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کو توہین مذہب کے مقدمات میں بک کیا ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو لگتا ہے کہ ریڈ زون بہت مقدم جگہ ہے جہاں کسی عام آدمی کا داخلہ ممنوع ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ریڈ زون کو مقدم سمجھتے ہیں تو آدھی رات میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر عورتوں کے ساتھ جو بدتمیزی کی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اسکی رپورٹ ہمیں چاہیئے۔

ریڈ زون کی اہمیت نہیں ہے کیونکہ اصل رپورٹ لوگوں کے گھروں پر چھاپوں کی ہوگی جس کا چارج حکومت کو لینا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سیشن کورٹ میں ایک جج نے جراءت کا مظاہرہ کیا اور رانا ثناء اللہ کے خلاف پرچہ درج کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے ساتھ اس قسم کا سلوک عوام برداشت نہیں کریگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر